پاکستان مخالف تقریر کیس‘ گلفراز خٹک سمیت 11 ملزمان کی ضمانت منظور

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments


کراچی(یوا ین پی)سندھ ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریرمیں سہولت کاری کے الزام میں گلفراز خٹک سمیت ایم کیو ایم کے 11 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔ تمام ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں بائیس اگست کو متحدہ قائد کی جانب سے کی جانے والی پاکستان مخالف تقریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم رہنما گلفراز خٹک سمیت 11ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گلفراز خٹک، حسن عالم ، انتخاب حیدر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ میرے موکلین پر لگائے گئے الزامات سیاسی ہے۔ لہذا انہیں ضمانت دی جائے ۔ جس پر عدالت نے ملک مخالف تقریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار 11کارکنا ن کی ضمانت منظور کرلی۔ اس موقع پر عدالت نے انہیں ایک ، ایک لاکھ زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کی 31مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题