ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ایدھی سینٹر کا معاملہ کورٹ میں چل رہا ہے، کورٹ کے احکامات کے تحت ایدھی سینٹر کو خالی کرایا جارہا ہے ، میں ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی خدمت صرف فدا حسین مستوئ بن کر کرتا ہوں ، مجھ پر مختلف الزامات لگانے والے ایک مرتبہ مجھ سے مل کر معاملات کی تحقیق کروائیں، میری کسی کے ساتھ کوئ دشمنی نہیں، ایسے خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلیمیں دورے کے دوران پریس کلب مکلی کے عہدیداران اور میمبران سے ملاقات کرتے ہوےْ کیا، انہوں نے کہا کے میں نے ٹھٹھہ ضلع کی غریب عوام کی خدمت بغیر کسی لالچ کی کی ہے اور کرتا رہونگا، میرے خلاف محاذ کھڑا کرنے والے حقیقت جانے بغیر میرے اوپر الزامات لگا رہے ہیں، ایدھی سینٹر ٹھٹھہ کا معاملا عدالت میں ہے اور عدالت کے احکامات پر عمل کرنا میرا فرض ہے، باقی عوام کو اگر لگ رہا ہے کے میرا اس میں کوئ ہاتھ ہے توعوام اس معاملیکو کورٹ میں چیلینج کریں اور انشااللہ میں بھی ٹھٹھہ کی عوام کی حمایت میں ان کے ساتھ کورٹ میں کھڑارہونگا، انہوں نے مزید کہا کے میں غرب عوام کی خدمت صرف فداحسین مستوئ کرکے کرتا ہوں ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی خدمت کے لیےْ میرے دروازے 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں، اس موقعے پر انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے عہدیداران کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا اور پریس کلب مکلی کو درپیش مساےْل کے حل کے لیےْ ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرواء،اس موقعے پر پرسی کلب مکلی کے عہدیداران میں ناےْب صدر اکبر دلوانی، جنرل سیکریٹری عبدالحسین میندرو،جواےْنٹ سیکریٹری عبدالواحد شورو، ورکنگ کمیٹی کے میمبران میں احمد خشک، مہر علی حماےْتی،مراد خاصخیلی، تازہ گل درانی ، حمید چنڈ، راجہ تنویر خاصخیلی، شہمیر قریشی، محبوب میمن، محمد علی خٹک بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجاول پریس کلب کے صدر کے گھر پہ فائرنگ کی مذمت
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے جانب سے سجاول پریس کلب کے صدر کے گھر پر گذشہ شب ہوےْ فاےْرنگ کی شدید لفظوں میں مذمت کی، پریس کلب مکلی کے صحافیوں نے کہا کے حق اور سچ لکھنے والوں سے کھلے عام دشمنیاں کی جارہی ہیں مگر سجاول ضلع انتظامیہ مکمل خاموشی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مکلی پریس کلب کے صحافیوں نے سجاول انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوےْ کہا کے آزاد صحافت کے اوپر حملہ کرنے والے غنڈوں کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لیا جاےْ اور سجاول کے مقامی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جاےْ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث ٹھٹھہ شہر میں کاروبار ٹھپ
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث ٹھٹھہ شہر میں کاروبار ٹھپ، 24گھنٹوں میں صرف 18گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر اور اس کی پسگردائ میں بجلی کے مسلسل بریک ڈاون کے باعث ٹھٹھہ ضلع کی عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ، شہر میں بجلی نہ ہونے کے باعث تعلیمی سرگرمیاں ،کاروباری لوگ کو لاکھوں کا نقصان ہونے لگا مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث شہر پینے کے پانیء کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئ ہے، حیسکو انتظامیہ کی جانب سے عوام کو کوئ بھی رلیف نہ دینے کے باعث 24گھنٹوں میں صرف 18 گھنٹے بجلی دینا معمول بن گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ آبپاشی ساکرو کی ملی بھگت،ایک ماہ میں تیسری بارنہر بند
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) محکمہ آبپاشی ساکرو نے ایک ماہ میں تیسری مرتبہ نہر بند کردی ، ہےْڈکواٹر مکلی اور ٹھٹھہ میں شدید پانی کی قلت ، لوگ بوند بوند کوترس گےْ، آبپاشی افسران کی جانب سے بڑے بڑے زمینداروں کو پانی دینے کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی ساکرو نے ایک ماہ میں مسلسل تیسری دفعہ مکلی ”ناری چھچھ” نہر کو بغیر کسی اطلاع کے بند کردیا جس کی وجہ سے ضلع ہےْڈکواٹر مکلی میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ،مساجد میں وضو تک کے لیےْ پانی موجود نہیں ،شہری پانی کی بوندبوند کوترس گےْ ہیں ،ٹینکر مافیا کی بھی چاندی ہوگئ ہے، ٹینکر مافیا کی جانب سے منہ مانگے دام وصول کےْ جارہے ہیں ، اس سلسلے میں باوثوق زرایع سے معلوم ہوا ہے کے محکمہ آبپاشی کے افسران بڑے بڑے اثر رسوخ والے زمینداروں کو چوری چھپے پانی مہییا کیا جارہا ہے جبکے چھوٹے زمینداروں کی فصلیں بھی سوکھ رہی ہیں ان کو پانی مہیا نہیں کیا جاریا۔