مسلم لیگ ن کے دو بڑوں کے درمیان معاملات شدت اختیار کر گئے

Published on May 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments


لاہور (یواین پی) مسلم لیگ ن کے دو بڑوں کے درمیان اختیارات کے حوالے سے معاملات شدت اختیار کر گئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کو بدھ کو سالانہ پلان 2017-18ء کی رپورٹ پیش کرنے سے روک دیا جس سے بات بڑھتے بڑھتے وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے بدھ کو انیول پلان2017-18ء پیش کرنے کا اعلان کیا تھا مگر جب اس کی اطلاع وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملی تو انہوں نے وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو انیول پلان کی رپورٹ پیش کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے فوری طور پر یہ بات وزیر اعظم نواز شریف کے علم میں لائی جس پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی کو بلا کر ان کی سرزنش کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر احسن اقبال بدھ کو انیول پلان پیش کرتے تو(آج) اکنامک سروے 2016-17ء کی کوئی اہمیت نہیں رہ جائے گی۔ انیول پلان میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کے علاوہ وفاقی وزیر نے اہم معاشی اعشاریوں پر میڈیا کو بریفنگ دیں، اسحاق ڈار جمعرات کو اکنامک سروے پیش کریں گے، ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال بھی وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے انیول پلان اکنامک سروے سے ایک دن قبل پیش کرنے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题