کشمیر میں جعلی ’’ دولت اسلامیہ‘‘ گروپ بنانے کے منصوبے پر کام شرو ع

Published on May 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments


سرینگر :(یواین پی)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ نے انکشاف کیا کہ کہ بھارت بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ادارے’’موساد ‘‘کی مشاورت سے مقبوضہ کشمیر میں ایک جعلی’’ دولت اسلامیہ ‘‘ گروپ بنانے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے ۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق آغا روح اللہ نے ’’سینٹر فار پیس اینڈ پراگرس ‘‘ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موساد کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر میں ایک ایسے نظریے کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اسے بے دردی سے کچلنے کا جواز مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جعلی ’’دولت اسلامیہ ‘ ‘ گروہ قائم کر کے کشمیریوں کے خلاف مزید طاقت آزمائی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ’’موساد‘‘ کے سربراہ سے نئی دلی میں ملاقا ت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو صورت حال ہے وہ پاکستان کی پیدا کردہ نہیں ہے اور بھارت مقبوضہ علاقے میں بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت کا برتاؤ متکبرانہ اور غیر انسانی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme