سلمان کو سالگرہ پرمیری محبت اوراحترام ملے گا، لولیاوینٹر

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments


ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی دوست لولیا وینٹر نے کہاہے کہ سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر میری محبت اور احترام ملے گاایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لولیا وینٹر کا کہناتھا کہ سلمان ہمیشہ سالگرہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ مناتے ہیں اور اس مرتبہ امید ہے کہ میں بھی ان کے اہلخانہ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کروں گی۔ گزشتہ روز بھارتی بزنس مین کی جانب سے دی جانے والی پارٹی میں سلمان کے ساتھ ان کی گاڑی میں ایک لڑکی کودیکھا گیا غور کرنے پرپتہ چلاکہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ لولیا وینٹر تھیں۔کار سے اترتے وقت جب لوگوں نے ان کی تصاویر لینی چاہیں تو سلمان تھوڑے غصے میں آگئے۔ تاہم دونوں کی ایک ساتھ پارٹی میں اینٹری کی تصاویر نے بھارتی میڈیامیں ہلچل مچادی ہے اور افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ انھوں نے اپنے رشتے کو ایک بار پھر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy