چین نے سی پیک پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

 بیجنگ:(یو این پی) چین نے اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) کے بارے میں خدشات پر مبنی اقوام متحدہ رپورٹ مستردکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک اقتصادی منصوبہ ہے اور اس سے مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کے موقف پرکوئی اثر نہیں پڑیگا جبکہ پاکستان میں اپنے شہریوں کی بازیابی کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ نے اپنی پریس بریفنگ میں چین کے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ خاص طور پر سی پیک یا بی آرآئی بیلٹ روڈ منصوبہ کیخلاف نہیں تاہم رپورٹ سے ظاہرہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری بی آرآئی منصوبے کے بارے میں کیا سوچتی ہے اور ایسی رپورٹ اقوام متحدہ کے ادارے ای ایس اے پی کی جانب سے ہونا اس منصوبہ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے اور اس پیش قدمی پر ای ایس سی اے پی کس طرح اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔ترجمان نے سی پیک کے بارے میں خدشات پر مبنی اقوام متحدہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک اقتصادی منصوبہ ہے اور اس سے مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔علاوہ ازیں ترجمان لو کھانگ نے مزید کہا کہ چینی حکومت چینی باشندوں کی بحفاظت بازیابی کیلیے پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کریگی ، چینی حکومت اپنے باشندوںکی غیر ممالک میں خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی حفاظت کو از حد ضروری سمجھتی ہے اورکسی بھی صورت میں چینی باشندوں کو نقصان پہنچانے کے عناصر کی سخت مذمت کرتی ہے۔ چینی حکومت پاکستان کے متعلقہ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ اپنے باشندوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کیلیے مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والے چینی باشندوں کی حفاظت کیلیے مزید بہتر اقدامات کی درخواست کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes