ضلعی انتظامیہ کا گلگت میں ملکی وغیرملکی سیاحوں بالخصوص صوبے میں ،

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

گلگت (یو این پی) ضلعی انتظامیہ کا گلگت میں ملکی وغیرملکی سیاحوں بالخصوص صوبے میں مقیم چائنیزانجینئرزکیلئے سکیورٹی کوفل پروف بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں، اس سلسلے میں گلگت کے حدود کے اندرموجود ہوٹلوں کے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کاپی ٹی ڈی سی سمیت مختلف بڑے ہو ٹلوں کا دورہ کیااورسرکاری ونجی ہوٹلوں میں سکیورٹی گارڈ زرکھنے اورسی سی ٹی ویز کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہوٹل مالکان تین دن کے اندرسکیورٹی گارڈز اورسی سی ٹی ویز کیمروں کی ہوٹلوں میں فراہمی کویقینی بنائیں بصورت دیگرانتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرنوید احمدنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گلگت کے ہوٹلوں میں ہر حال میں سیکورٹی بہتر بناے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی مقامی انتظامیہ کے طرف سے جاری ہدایات ہر عملدرآمد نہ کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy