ممبئی (یو این پی) بالی وڈ فلم ’’جڑواں 2‘‘ کی ٹیم نے فلم کے پہلے شیڈول کی لندن میں شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔اس موقع پر ورون دھون نے اپنے والد کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اگلے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہو گی۔ فلم میں ورون دوہرا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ تاپسی پنوں اور جیکیولین فرننڈز ہیں۔ فلم کے ہدایتکار دیوڈ دھون ہیں۔ فلم29ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی