ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین نے کینسر کے مریض کی عیادت کی

Published on May 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 766)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ )مکلی میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا محمد جعفر خاص خیلی کے گھر ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین عیادت کی، ایس ایس پی ٹھٹھہ کا ور ثاء کو مفت علاج کراکر دینے کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئ کا مکلی کے رہاےْشی کینسر میں مبتلا مریض محمد جعفر خاص خیلی کے گھر کا اچانک عیادت کی اور ورثاء کو کہا کے میں محمد جعفر کا علاج کراونگا اور انکے ورثاء سے ان کے سارے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹیں بھی لی، اس موقعے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے محلے واسیوں سے کہا کے گھٹکے کھانے کے باعث ایسی بیماریاں ہورہی ہیں اور تمام محلے داروں سے واعدہ لیا کے آےْندہ کوئ بھی گھٹکا نہیں کھاےْگا، اس موقعے پر انہوں نے مکلی پریس کلب کے صحافیوں کو ایک سوال کے جواب میں کہا کے میں یہ فلائ کام کسی کو دکھانے یا اپنی پبلسٹی کے لیےْ نہیں کررہا ہوں میں صرف خداوند تعالیٰ کی رضامندی کے لیےْ کر رہاہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ رمضان کے آتے ہی گرانفروشوں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا اعلی حکام نوٹس لیں
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی ٹھٹھہ شہر میں مہنگائ بھر گء، فروٹ، سبزی اور روز انہ کی استعمال کی اشیاء ڈبل داموں فروخت ہونا شروع ہوگےْں، ضلعی انتظامیہ کی مکمل نظر اندازی کی وجہ سے بیوپاری جان بھوج کر ریٹ ڈبل کردیتے ہیں،شہری،تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی ٹھٹھہ کے بیوپاریوں نے روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی اشیاء کے ساتھ ساتھ فروٹ اور سبزیوں کے دام ڈبل کردیےْ ، اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا تھا کے ضلعی انتظامیہ ہر سال ریٹ لسٹ نکالنے کے بعد بھی بیوپاریوں کو چیک نہیں کیا جاتا جس سے بیوپاری اپنے پسند کے ریٹ پر اشیاء فروخت کرتے ہیں،شہریوں کا مزید کہنا تھا کے پہلے کے دور میں ڈپٹی کمشنرز رمضان کے دنوں میں شہر کا دورا کرتے تھے اور عوام کی شکایتوں پر عمل کرتے ہوےْ مختص ریٹ لسٹ کے علاوہ ریٹ چلانے والے کے اوپر جرمانہ لگاتے تھے مگر ابھی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اپنے اے سی آفیس سے باہر نکلنے کے لیےْ تیا ر نہیں ہے، جبکے دوسری جانب ٹھٹھہ کے بیوپاریوں نے کہا کے ہم تمام اشیاء کراچی سے لاتے ہیں آگے ہی ریٹ ڈبل ہوجاتے ہیں تو ہمیں بھی مجبورن ریٹ ڈبل کرنے پڑتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ تنویر خاصخیلی کے گھر پر انکے محلے واسی پٹھان برادری کے لوگوں کا ہتھیاروں سمیت حملہ
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) مکلی پریس کلب میے میمبر راجہ تنویر خاصخیلی کے گھر پر انکے محلے واسی پٹھان برادری کے لوگوں کا ہتھیاروں سمیت حملہ، صحافی تنویر خاصخیلی سے بدتمیزی،ملوث پٹھانوں میں سے ایک گرفتار، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مکلی کے صحافی راجہ تنویر خاصخیلی کے گھر پر انکے محلے واسی پٹھان برادری سے تحلق رکھنے والے لوگوں نے صحافی راجہ تنویر کے گھر کے اندر گھس کر بدتمیزی کی اور جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں بھی دیں جس کے خلاف راجہ تنویر خاصخیلی نے مکلی پولیس اسٹیشن پر این سی کٹوائ جس پر حملے میں ملوث پٹھان انور پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، ایسے واقعے کے خلاف پریس کلب مکلی کے صحافیوں میں شدید غم وغصے کے عالم میں پریس کلب کے آگے سخت نہرے بازی کی،

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes