ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ’’بدلاپور2 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم’’بدلا پور‘‘ کے سیکوئل لئے نئی کاسٹ پر غور کیا جارہا ہے ،جس میں خاتون کے مرکزی کردار کے لئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے لئے دیپیکا نے حامی بھر لی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماواتی ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،یہ فلم 17 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں دیپیکا پڈوکون ،رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔