جدہ (زکیر احمد بهٹی) پروگرام میں تحریک انصاف مکہ المکرمہ، تحریک انصاف بحرہ، تحریک انصاف رابغ اور تحریک انصاف جدہ کے سینئر رہنماؤں سمیت ویسٹرن ریجن کے صدر جناب پروفیسر سلطان اور سکرٹری جنرل قاسم دستی نے شرکت کی-پروگرام میں سیکڑوں ممبران نے شرکت کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔جناب نعیم ہادی نے تحریک انصاف طائف میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں ویسٹرن ریجن صدر سلطان صاحب کو آگاہ کیا -پروگرام میں طائف کی کاروباری شخصیت جانب اقبال حسین اور زیارت خان نے اپنے کثیر تعداد ساتھیوں سمیت جن کا تعلق اے این پی سے تھا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور خان صاحب کی قیادت کو سرہا-
صدر سلطان اور جنرل سیکرٹری قاسم دستی نے اپنے کارکنان کی نئے پاکستان اور عمران خان کے منشور پر چلنے کی انتھک محنت کو بےحد سراہا- اور پارٹی میں نئے آنے والے ممبرز کو خوش آمدید کہا ۔
تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے رہنماؤں نے صدر سلطان عبدالباسط اور جنرل سیکرٹری قاسم دستی کی قیادت پر بهرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔
اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی ایک تین رکنی ویلفیئر کمیٹی بنائی گئی- تحریک انصاف ویلفیئر کمیٹی کا کام جدہ قونصلیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی رسائی اور انکی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرنا ہے-
جناب قاسم دستی نے اپنے خطاب میں کہا طائف کے بعد ہم ویسٹرن ریجن میں ہر شہر کا اپنی ٹیم کے ساتھ وزٹ کریں گے اور زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کی جائے گی ۔اور ہر شہر میں اپنی تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہمارا ٹارگٹ آنے والا 2018 کا الیکشن جیت کر نیا پاکستان بنانا ہے ۔
طائف کے تممام عہدیداران نے صدر اور جنرل سکرٹری صاحبان کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔
اجلاس میں اعلیٰ قیادت سلطان عبدالباسط، قاسم دستی، سمیت سینئر رہنماؤں میں شامل فیاض چودھری، عدنان لیاقت، رضوان انور وڑائچ، شاہد خان، تنویر خان، کامران رفاقت، سمیع اللّه، حیدر علی، مرزا مدثر، اکرام اللہ خان، ،علی رحیم، عباس خان، ایاز خان نے شرکت کی-
طائف سے ، حافظ صداقت نعیم هادی، علی رحیم ، سیف الرحمن ، گل شاد خان ، عبدالصمد ، میر ود ، فرمان خان ، احسان خان اور دیگر نے شرکت کی ۔
بحرہ و مکہ المکرمہ سے مہر اعجاز احمد ، حمید خان رمدانی، رانا یاسر، تاج محمد اور محمد عمر نے شرکت کی-
پروگرام کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کی دعا کی گئی اور تممام شرقا نے ایک دوسرے کو رمضان کے با برکت مہینے کی مبارک باد بھی دی ۔