وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

لاہور(یو این پی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے شیخوپورہ کے قریب محکمہ جنگلات کی اراضی واپس لینے کے حوالے سے کیس کی بہترین انداز میں پیروی کرنے پر لیگل ٹیم کو شاباش دی اور محکمہ جنگلات و انتظامی افسران کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعلی نے اچھی کارکردگی پر لیگل ٹیم اور دیگر افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیئے۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامداورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد شامل تھے۔ وزیر اعلی نے رینج فاریسٹ آفیسر لاہور ثاقب بھٹی اور نائب تحصیلدار فیروز والا تنویر حسین کو تعریفی اسناداور نقد انعام دیئے۔وزیر اعلی نے پنجاب حکومت کی لیگل ٹیم اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیگل ٹیم نے بہترین اور موثر انداز میں کیس کی پیروی کی اورمحکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی اراضی واگزار کرانے کے لئے محنت سے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ محنت ، دیانت اورامانت سے کئے جانے والے ہر کام میں کامیابی قدم چومتی ہے۔ صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری جنگلات ، سیکرٹری پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes