ممبئی (یو این پی) شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکو ن کی رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دونوں فنکار کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور اپنی اسی ادا سے اپنے مداحوں کو وہ اور بھی دیوانہ کر گئے ہیں۔اس حوالے سے اداکارشاہ رخ خان کاکہنا تھاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ روزے رکھ سکوں ،مصروف شیڈول ، سفر یا علاج کی وجہ سے پورے روزے نہیں رکھ پاتا جسکا مجھے افسوس رہتا ہے انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ میرے بچے بھی روزے رکھیں تاکہ اسلام نے جس وحدت،قربانی ،امن و محبت کا پیغام دیا ہے اس کو وہ حقیقی طور پر سمجھ سکیں۔