گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 18ویں برسی 31مئی کو منائی جائے گی

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 885)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )پاکستان کے نامور فلمی گلوکار، اداکارعنایت حسین بھٹی کی18ویں برسی 31 مئی کو منائی جائے گی عنایت حسین بھٹی 1929ء میں گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی فلمی زندگی کا آغاز بطور گلوکار ہوا تھا اور فلم ہیر، پھیرے، لارے اور شمی وغیرہ میں ان کے گائے ہوئے نغمات بے حد مقبول ہوئے تھے۔ 1953ء میں فلم شہری بابو میں ایک فقیر منش سائیں کا کردار ادا کیا جس پر انہی کا گایا ہوا نغمہ بھاگاں والیو نام جپو مولا نام فلم بند ہوا، اور پھر یہی نغمہ ان کی شناخت بن گیا۔یہ 1955ء کی بات ہے جب شباب کیرانوی نے اپنی فلم جلن میں انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک طویل عرصہ تک فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی بہ طور اداکار فلموں کی کل تعداد 54 تھی جس میں 52 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ عنایت حسین بھٹی کی آخری فلم عشق روگ 1989ء4 میں نمائش پذیر ہوئی۔عنایت حسین بھٹی نے 1985ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہوسکے تھے۔ پاکستان کے مشہور فلمی اداکار کیفی ان کے بھائی، ٹیلی وڑن کے مشہور فن کار وسیم عباس ان کے صاحبزادے اور ٹیلی وڑن ہی کے ایک اور اداکار آغا سکندر ان کے داماد تھے۔عنایت حسین بھٹی 31مئی 1999ء کو گجرات میں وفات پاگئے اور وہیں قبرستان تربہنگ میں آسودہ خاک ہو

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes