معروف فٹبالر’’ پال پوگبا‘‘ عمرہ ادائیگی میں مشغول

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 642)      No Comments


ریاض :(یو این پی) بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹبالر ’’ پال پوگبا‘‘ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے حرم پاک میں موجود ہیں جہاں وہ عمرے کی ادائیگی اور نفلی عبادات میں مشغول ہیں۔تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر ’’ پال پوگبا‘‘ یورپا لیگ کپ میں اپنی ٹیم کو فتح دلوانے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے جہاں وہ ماہ رمضان کی مبارک ساعتوں میں اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجا لائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے سیزن کے اختتام پرسوٹ کیس لیے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں عبادت کے غرض سے سفر کرنے کا قصد ظاہر کیا گیا تھا بعد ازاں وہ مکہ پہنچے اورعمرہ ادا کیا۔خیال رہے ’’ پال پوگبا‘‘ اس سے قبل حج بھی ادا کر چکے ہیں اور اپنی روز مرہ زندگی میں بھی اسلام کی زریں تعلیمات پرعمل پیرا نظر آتے ہیں۔یاد رہے جب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اطالوی کلب یووینٹس سے آٹھ کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈ کی ریکارڈ قیمت کے عوض ان کی خدمات حاصل کیں جس کے بعد ’’ پال پوگبا‘‘ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے اہم ستون اور دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن چکے ہیں۔مکہ پہنچنے سے محض 3 روز قبل ہی پال پوگبا نے یورپا لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل جیتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy