قید و بند اور دوسرے مظالم ہمیں اپنی آزادی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے؛ یاسین ملک

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments


سری نگر(یو این پی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ سارے کشمیریوں کو قتل کردینے کی بھارتی فوجی سربراہ کی وحشت ناک خواہش دراصل بھارتی حکمرانوں اور انکی افواج کی مجرمانہ سوچ کا مظہر ہے۔جو اقوام اپنی آزادی کیلئے نیز ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کرتی ہے انہیں اس قسم کی دھمکیوں یا بیانات سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔لبریشن فرنٹ سربراہ نے کہا کہ کسی کو بھی اس قسم کے بیانات پر حیرت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا بھار ت اب آہستہ آہستہ جمہوری لبادے کے پیچھے چھپا ہوا اپنا فسطائی چہرہ ظاہر کررہا ہے جہاں نئے ہٹلر اور مسولینی جنم لے کر انسانیت کو شرم سار کردینے کے کام پر لگ چکے ہیں۔یاسین ملک نے کہا کہ بے شرمی کی حد یہ ہے کہ ایک نہتے کشمیری کو انسانی ڈھال بنانے کے عمل کو بہادری اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے عمل کو جدت پسندی سے تعبیر کیا جارہا ہے جو جرنل موصوف کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ خوف و دہشت،دھکمیاں،گرفتاریاں، قید و بند اور دوسرے مظالم ہمیں اپنی آزادی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے نا ہی کشمیریوں کو بھارت کے ناجائز تسلط کے خلاف مزاحمت سے دور کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ان سورماؤں کی حوصلہ افزائی کرتا پھرے کہ جو کنن پوشہ پورہ جیسے اور مژھل نقلی جھڑپ جیسے داغدار واقعات میں ملوث ہیں لیکن ہم بھارت کو بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ جو کچھ طاقت کا جیسا استعمال کشمیریوں کے خلاف عمل میں لانا چاہتے ہیں لائیں لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی و مزاحمت کو کچلنا ان کے بس میں نہ تھا اور نا ہی مستقبل میں ہوگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes