ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہربرقرار

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)ملک کے بیشترحصوں میں گرمی کی شدید لہربرقرارہے تاہم محکمہ موسمیات نے (بدھ کو)مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ملک میں گزشتہ 4 روزسے جاری گرمی کی شدید لہربرقرارہے ۔ تربت میں گزشتہ 3 روزسے ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور منگل کی صبح 10 بجے ہی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  (بدھ کی)شام اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس بارش کے مثبت اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔کراچی میں سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کی لہربرقرار ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں منگل کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا،ہوا۔دوسری جانب ڈاکٹرغلام رسول نے ملک بھرمیں جون میں گرمی کی شدت ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں محکمہ موسمیات اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ ہے جس کے تحت محکمہ موسمیات 3 روز قبل ہیٹ ویوالرٹ جاری کرے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کیالیکٹرک، سٹی گورنمنٹ،چیف سیکرٹری اور گورنرسندھ آفس کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy