ملتان: موبل آئل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، قریبی گھر اور دکانیں متاثر

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments


ملتان(یو این پی) وہاڑی روڈ پر موبل آئل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے موبل آئل کے تین کنٹیزر اور سینکڑوں ڈرموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع ریسکیو اداروں کو دی گئی، جس پر ریسکیو اور فائر برگیڈ کی 16 گاڑیاوں نے آگ بھجانے کیلئے آپریشن شروع کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے موبل آئل ڈرموں میں دھماکوں کے باعث فیکٹری کے قریبی درجنوں گھروں اور دکانوں کو خالی کرا لیا۔ ریسکیو اداروں کی ناکامی پر ائیرپورٹ سے سول ایوی ایشن کی دو کریش ٹینڈرز کو بھی منگوایا گیا، جنہوں نے 9 گھنٹوں بعد آپریشن کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جبکہ تین قریبی گھر اور 5 دکانیں بھی جل گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes