نہاتے وقت ٹب میں تھوڑی سی یہ چیز ڈال دیں، دنوں میں چربی پگھل جائے گی‘ ماہرین نے زبردست مشورہ دے دیا

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

 ’ نیویارک(یو این پی) اگر آپ بڑھتے ہوئے وزن کے لئے ادویات سے اجتناب کرنا چاہتے ہیں اور کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں جس میں آپ کو کوئی دوائی نہ کھانی پڑے تو ایپسام نمک میں نہا کر یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس نمک کا سائنسی نام میگنیشیم سلفیٹ ہیپاٹائی ہائیڈریٹ ہے اور یہ صحت کے کئی مسائل کے حل کے لئے مفید پایا گیا ہے۔یہ جسم سے زہریلے مادے نکال کر اسے پلکاپھلکا کردیتاہے اور ساتھ ہیوزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں:
*پٹھوں کی سوزش میں کمی
*کھچے ہوئے پٹھوں کو نارمل کرنا
*سوکھے ہونٹوں کو تر کرنا
*جسم کو ہلکا پھلکا کرناجس سے پرسکون نیند آتی ہے
*کیڑے مکوڑوں اور شہد کی مکھی کاٹنے کی صورت میں ٹھیک کرتا ہے
وزن کم کرنے کےلئے ایپسام نمک کا استعمال
یونیورسٹی آف برمنگھم کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب ہم اس نمک سے نہاتے ہیں تو اس میں موجودمیگنیشیم اورسلفیٹ جلد کے راستے ہمارے جسم میںجذب ہوتے ہیں۔یہ دونوں نمکیات خون میں جذب ہوکر جسم سے وہ تمام زہریلے مادے نکال دیتی ہیں جو بیرونی ماحول سے ہمارے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔ہمارے جسم میں میگنیشیم کی کمی سے دل کے مسائل ، بلڈ پریشر،سر درد اور کمر کادردپیدا ہوتا ہے۔ہمارے جسم میں سلفیٹ کی کمی سے تھکاوٹ ہوتی ہے اور اگر یہ دونوں نمکیات کی مقدار ہمارے جسم میں درست رہے تو میٹابولزم ٹھیک کام کرتا ہے اورہماراوزن کم ہونے لگتا ہے۔
ایپسام نمک میں نہانے کا طریقہ
*ایک کھانے کا چمچ ایپسام نمک پانی میں ڈالیں، نمک کی مقدار روزانہ بڑھاتے جائیں۔
*اب اس ٹب میں 20منٹ تک بیٹھے رہیں۔(20منٹ سے زائد ہرگز پانی میں نہ رہیں)
*یاد رہے کہ آپ کو اپنا تمام جسم اس پانی میں ڈبونا ہے۔
*یہ باتھ ہفتے میں دو سے تین بار تک لیا جاسکتا ہے۔
*حاملہ خواتین یہ باتھ نہ لیں جبکہ دل کے مریض،گردوں کی بیماری کا شکار لوگ اور ذیابیطس کے مریض یہ باتھ نہ لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes