کوئٹہ،جیل روڈ پر مسجد کے باہر فائرنگ، ڈی ایس پی شہید، انسپکٹربھتیجا زخمی

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی)کوئٹہ کے جیل روڈ پر مسجد کے باہر فائرنگ سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جاں بحق جبکہ ان کا بھتیجا زخمی ہو گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹر عمر الرحمان اپنے بھتیجے انسپکٹر بلال احمد کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کیلئے جیل روڈ پر واقع مسجد آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے عمر رحمان اور ان کا بھتیجا زخمی ہو گئے۔دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جہاں ڈی ایس پی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔انسپکٹر کے بھتیجے نے قتل کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کردیاگیا جس میں قتل اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes