سینیٹر نہال ہاشمی آج دوپہر ’’1‘‘ بجے سپریم کورٹ میں طلب

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 641)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ۔چیف جسٹس کی جانب سے نہال ہاشمی کل دوپہر ایک بجے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف ارخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بینچ کرے گا۔واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب کے دوران جوشیلے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعظم نواز شریف کا احستاب کر رہے ہیں وہ کل ریٹائر ہو جائیں گے اور پھر ہم ان پر اور ان کے اہلخانہ پر پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes