یوراگوئے: (یو این پی)لاطینی امریکا کے ایک کسان نے بزرگ کسان ایلسائیڈس ریول نے 48 سال تک ساتھ نبھانے والے ایف 350 ٹرک کو باعزت طریقے سے دفنا دیا۔ایلسائیڈس ریول نے 1969 میں 35 برس کی عمر میں ایف 350 ٹرک خریدا تھا اور اب وہ 83 سال کے ہو گئے ہیں۔ ایلسائیڈس ریول کے مطابق یہ سخت جان ٹرک ہر موسم میں ان کے کام آتا رہا۔ رفتہ رفتہ پرانی ہوتی ہوئی یہ سواری 4 سال قبل مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی اور مستریوں کے مطابق اس کے پرزے بھی دستیاب نہیں ہیں اس لئے یہ ناکارہ ہو چکا ہے۔ ایلسائیڈس نے ٹرک کو کباڑ میں رکھنے کی بجائے کئی ماہ تک گیراج میں رکھا اور آخرکار لاجواب ہو کر اس کی تدفین کردی۔ایلسائیڈس کے لئے فورڈ ایف 350 ایک ہوٹل بھی تھا کیونکہ وہ دو دو ہفتے تک اس پر سفر کرتا اور اسی میں سویا کرتا تھا، ٹرک نے اپنے مالک کو بارش اور دھوپ سے بھی بچایا۔ریول نے تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر کر اپنے کھیت کے ساتھ زمین پر دو دن تک کھدائی کی اور اور دو میٹر گہرا گڑھا کھود کر ٹرک کو اس میں دھکیل دیا، اس موقع پر اس کی بیوی کے علاوہ تمام خاندان بھی موجود تھا، ایلسائیڈس کی بیوی ٹرک کو کھونے کے صدمے کے باعث اس موقع پر موجود نہیں تھیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں گاڑیوں کی تدفین کوئی نئی بات نہیں، 4 سال قبل بھی برازیل کے ایک تاجر نے اپنی بینٹلے گاڑی دفنا دی تھی تاکہ مرنے کے بعد بھی وہ اس گاڑی کو استعمال کرتا رہے۔