لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد والدین کی عظمت اور انکی بچوں سے محبت واچھی پرورش پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے،اس امرمیں کوئی شک و شبہ نہیں کہ والدین کی خدمت و ا حترام سے ہی د نیا اورآخرت میں کامیابی ملتی ہے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے والدین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ والدین سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے،جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔میرے والدین کی میری بہترین تربیت میرے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے اور اپنے والدین کی بہترین تعلیم و تربیت کی بنا پرآج میں اس مقام پر ہوں۔میرے والد مرحوم نے میری بہترین تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دی جبکہ میری والدہ صاحبہ نے بھی ہر موقع پر میری رہنمائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کا رشتہ ہر غرض اور بناوٹ سے پاک ہوتاہے اوردین اسلام میں والدین کے حقوق واحترام پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے والدین کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے۔ جہاں ماں کے قدموں تلے جنت رکھی گئی ہے وہاں باپ کو جنت کا دروازہ قرار دیاہے۔والدین کے رشتے کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ اپنی انتھک محنت اور خلوص سے ہماری شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین اولاد کی شخصیت میں اخلاص، رواداری، ایثار، محبت، اپنایت اور قربانی کے احساس کو ابھارتے ہیں