حسین شہید سہروردی سے لیکر آج تک ہمارے ساتھ یہی ہوتا چلا آ رہا ہے: حسین نواز

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ حسین شہید سہروردی سے لیکر آج تک ہمارے ساتھ یہی ہوتا چلا آ رہا ہے میں نے، میرے والد یا بہن بھائیوں نے کوئی جرم کیا ہی نہیں تو پھر یہ لوگ ثابت کیا کریں گے؟ ہمارے خلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت ہے نہیں نکلے گااگر معاملہ قانون کے مطابق نہیں چلے گا تو سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے جائیں گے جمعرات جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یوا ین پی سے کہا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ طویل سیشن کر کے آیا ہوں جو بھی پوچھا گیا ہے سب کچھ بتایا ہے انہوں نے درمیان میں دو گھنٹے انتظار بھی کروایا ہے جے آئی ٹی نے دوبارہ بھی طلب کیا ہے ابھی سمن نہیں ملے جیسے ہی بلایا گیا دوبارہ حاضر ہوں گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب اکتوبر 1999میں مجھے حراست میں لیا گیا تو قید تنہائی میں رکھا جاتا تھا اپنے بچوں سے نہیں ملنے دیا جاتا تھا آج ایسی بات نہیں ہے لیکن اگر آپ اثاثوں کی بات کریں اور معاملات کی بات کریں تو بدقسمتی سے آج بھی وہی ہیں میں باور کرانا چاہتا ہوں کہ حسین شہید سہروردی سے لیکر آج تک ہمارے ساتھ ہی یہ سب کچھ ہو تا چلا آرہا ہے ایک سوال پر حسین نواز نے کہا کہ میں یہاں رویوں پر بات کرنے نہیں آیا اگر یہ سارے معاملات قانون کے مطابق فیئر طریقے سے چلتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر قانون کے مطابق فیئر طریقے سے نہ چلے تو پھر معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا اور عوام اور میڈیا کے سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ جس جس کو بھی بلایا گیا وہ ضرور پیش ہو گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وکیل کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی سب کو یقین ہونا چاہیے اور کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم میرے اورمیرے کسی بہن بھائی کے خلاف کوئی بھی بے ضابطگی خُدانخواستہ کسی بھی جرم اور بُرائی کا ثبوت ہے ہی نہیں تو کیسے نکلے گا انشاء اللہ تعالی کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں نکلے گا انشاء اللہ ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئے گی کیونکہ اگر ہے ہی نہیں تو سامنے کیسے آئے گی حسین نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی کہاوت ہے لسی اور لڑائی کے بڑھاوے کا آخیر نہیں ہوتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes