بھارت کیخلاف میچ چیمپئنز ٹرافی فائنل سے بڑا مقابلہ ہے :جنید

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)پاکستان کی جانب سے 58ون ڈے انٹرنیشنل میں 86 وکٹیں حاصل کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیزباؤلر جنید خان نے کہاہے کہ ایجبسٹن میں 4جون کو پاک بھارت میچ چیمپئنز ٹرافی فائنل سے بھی بڑا مقابلہ ہے۔برمنگھم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر ہیں،یہ ایک اہم مقابلہ ہے اور اس میچ میں اچھی کارکردگی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بلندی پر پہنچا سکتی ہے تاہم بحیثیت کھلاڑی ان کیلئے یہ ایک عام میچ ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اسے ضرور بڑا میچ سمجھ رہے ہیں تاہم ٹیم پاکستان چاہے گی کہ ہر میچ جیت کیلئے کھیلے، اس سوال پر کہ بھارت کا کون سا بیٹسمین ہے جسے جنید پویلین بھیجنا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک نہیں پوری بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرنا ہماری باؤلنگ لائن اپ کا مشن ہوگا۔ قومی ٹیم کے تجربے کار اوپنر احمد شہزاد نے یواین پی سے کہا کہ سرفراز کی زیر قیادت چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر توجہ مرکوز ہے۔ ہم کسی بات کو آسان نہیں لے رہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی جیت ہمیں خوشی دے سکتی ہے ،بالخصوص ڈریسنگ روم کو اس کی بڑی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم متحد ہے ، ٹیم مینجمنٹ سرفراز کی قیادت میں نیا کمبی نیشن بنا رہی ہے ،ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے ،باقی نتائج تو اوپر والے کے ہاتھ میں ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes