دوسرا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

Published on December 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 1,055)      No Comments

\"2\"

دبئی…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ سری لنکا کے اینجلومیتھیوز مین آف دی میچ قرارپائے، کمار سنگا کارا نے 58رنز اسکور کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کچھ خراب اوورز کی وجہ سے میچ میں شکست ہوئی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 285رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان انجیلو متھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی بیٹسمینوں نے گو کہ اچھا آغاز نہ کیا اور صرف 8پر پہلی وکٹ گرگئی، جس کے بعد احمد شہزاد 124اور محمد حفیظ 32نے 76کی اچھی شراکت قائم کی۔بعدازاں یہ سلسلہ کپتان مصباح الحق 59ناٹ آوٴٹ اور شاہد آفریدی 30ناٹ آوٴٹ نے جاری رکھا اور آخری اوورز میں تیزی سے رنز بناکر پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنائی۔پاکستان نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 284رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔سری لنکا کی جانب سے کولا سیکرا،لسیتھ مالنگا اورسیکیوج پرسنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes