کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی آج یوم سیاہ منائے گی

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


کراچی (یو این پی)   کراچی میں اذیت ناک لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹر ک کی اربوں روپے کی لوٹ مار اور حکومت ،نیپرا اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت کے خلاف جماعت اسلامی آج یوم سیاہ منایا جائے گا اور اس حوالے سے کراچی میں موجود جماعت اسلامی کے تمام دفاتر سمیت شہر بھر میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور عوام بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کے الیکٹرک اور اس کی حمایت اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحما ن نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کے پانچوں اضلاع میں یوم سیاہ منایا جائے گا کراچی کے عوام یوم سیاہ کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں، جماعت اسلامی کے الیکٹرک کو بھاگنے نہیں دے گی کے الیکٹرک سے حساب لیا جائے گا۔ کراچی کے عوام کے خلاف کے الیکٹرک کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ کے الیکٹرک کا جرم صرف اذیت ناک لوڈ شیڈنگ ہی نہیں بلکہ 200ارب روپے کی ناجائز وصولی بھی کے الیکٹرک کا سنگین جرم ہے۔ یہ 200ارب روپے عوا م کا حق ہے جو ان کو ہر صورت میں واپس ملنے چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کو جان بوجھ کر لو ڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کررہی ہے ، کراچی میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے باوجودبجلی کا کوئی شارٹ فال اصلاً موجود نہیں اگر کے الیکٹرک اپنے تمام پاور پلانٹ چلائے تو شہریوں کو سخت گرمی میں اذیت ناک لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکتی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 61فیصد شہر کو لوڈ شیڈنگ فری کا دعویٰ کرنے والوں نے پورے شہر کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے۔ سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے تمام دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ شہری سخت پریشان اور تنگ ہیں۔جماعت اسلامی رمضان المبارک کے مہینے میں بھی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھے گی اورکراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑ ا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes