دنیا کا سب سے وزنی 10 سالہ بچہ

Published on June 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments


 جکارتہ: (یو این پی) انڈونیشیا کے 10 سالہ بچے آئرا کو اس وقت دنیا کا سب سے وزنی بچہ قرار دیا جا رہا ہے جس کی عمر صرف 10 سال اور وزن 190 کلو گرام کے لگ بھگ ہے۔آئرا کو کولا مشروبات اور نوڈلز سے رغبت ہے لیکن یہ روزانہ پانچ مرتبہ چاول اور گوشت کھانے کے باوجود بھی بھوک کی شکایت کرتا رہتا ہے۔موٹاپے کا شکار بچے کی والدہ رقیہ اور والد ادے سومانتری اپنے بچے کی اس کیفیت سے فکر مند رہتے ہیں۔ رواں برس 17 اپریل کو ہونے والے  آپریشن سے پہلے آئرا 20 پونڈ وزن کم کرچکا تھا جب کہ اس کے بعد اس نے مزید 37 پونڈ وزن کم کیا  لیکن اب بھی وہ روزانہ، مچھلی، چاول، سبزیوں کا سوپ اور ایک ڈش ٹامپے ضرور کھاتا ہے اور کئی لیٹر سافٹ ڈرنک پی جاتا ہے۔آئرا اپنے وزن کی بنا پر اسکول جانے سے قاصر ہے کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ وہ اسکول تک نہیں جا سکتا تاہم گھر میں رہ کر ایک چھوٹے سے تالاب میں نہانا اس کا محبوب مشغلہ ہے۔ اپنے ناپ کے کپڑے نہ ہونے کی بنا پر وہ صرف دھوتی میں ملبوس رہنا پسند کرتا ہے۔آئرا کو بھوک ختم کرنے والے خاص ہارمون بھی دیئے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ایک وقت میں یہ 3 آدمیوں کے برابر کھانا کھا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے ایک اور آپریشن سے گزارا جائے گا اور امید ہے کہ اس سے آئرا کا وزن 100 کلو تک محدود کرنے میں مدد ملے گی لیکن یہ عمل کچھ وقت لے گا جو ایک سال تک ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes