نیویارک…صدیوں سے دنیا بھر کی خواتین دلکش نظر آنے کیلئے اپنے ہو نٹوں پر لپ اسٹک کا استعما ل کرتی ہیں لیکن فلسطین میں ایک آرٹسٹ نے لپ اسٹکس سے پو رٹریٹ بناکر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس آرٹسٹ نے ایک آرٹ نمائش میں کچھ منفرد کر دکھانے کی جستجو کے ساتھ کمال مہارت سے3ہزار500 لپ اسٹکس کی مدد سے ایک خاتون کا پو رٹریٹ تخلیق کیا۔اس پو رٹریٹ میں 14مختلف رنگوں کی حامل لپ اسٹکس کو توڑے یا کاٹے بغیر مکمل طور پر ان کا ڈھکن اُتار کر کینوس پر کھڑا کر کے اس طرح لگا یا گیاکہ تکمیل کے بعد ایک خاتون کی دلکش تصویر ابھر کر سامنے آگئی۔