سیالکوٹ ، لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ پیدائش سے قبل جاں بحق
Published on June 5, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 460) No Comments
سیالکوٹ (یوا ین پی)گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے حاملہ جوان خاتون کا بچہ پیٹ میں ہی جاں بحق ہوگیا جس کی ہسپتال میں طبیعت تشویشناک ہے ، بتایا گیا ہے کہ اگوکی کی بائیس سالہ اقراء بی بی کو حاملہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے اس کا طبی معائنہ نہ کیا تو اس کے پیٹ میں ہی بچے نے دم توڑ گیا ، دم توڑے بچے کو آپریشن کرکے باہر نکالنے کی بجائے اقراء بی بی کو گائنی وارڈ میں شفٹ کردیا گیا لیکن فوت شدہ بچے کو باہر نہ نکالا گیا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی ، ورثاء نے لیڈی ڈاکٹراور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور کاروائی کا مطالبہ کیا ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 129
Related
Premium WordPress Themes