عارف والا (یواین پی ) اوباش نوجوانوں نے10 سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بناڈالا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 33/EBمیں دن دہاڑے شیرزمان بھانیکا کی10 سالہ بیٹی مدثر فاطمہ دکان کریانہ پر سودا سلف لینے گئی کہ اوباش دکاندار فضل حق نے اکیلا پاکر مدثر فاطمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا چیخ وپکار پر اہل دیہہ کے اکٹھے ہونے پر اوباش دکاندار فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا جبکہ نواحی گاؤں ماچھی سنگھ میں محمد زمان ولد شیر محمد گجر کی بیوی نسیم بی بی کو گھر میں گھس کر اوباش محمد صابر نے تین کس ساتھیوں سے ملکر اسلحہ کی نوک پر ہوس کا نشانہ بناڈالا شورواویلا پر اوباش نوجوان ساتھیوں سمیت فرار تھانہ میں مقدمات درج ۔