لاہور(یواین پی) نوجوان ہدایت کار خرم شہزادکی اردو فلم ’’ میرا پیار‘‘ میں کشش پری کو مرکزی کردار میں کاسٹ کر لیا گیا فلم کی عکس بندی شروع ہوگئی تفصیلات کے مطابق اداکار و ہدایت کار خرم شہزاد کی نئی اردو فلم ’’میرا پیار‘‘ کی کاسٹ میں کشش پری ہیروئن منتخب کر لیا گیایواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ کارہ کشش پری نے بتایا کہ فلم ’’میرا پیار‘‘ میں مجھے مرکزی رول میں کاسٹ کیا گیا ہے میرا رول اہم نوعیت کا ہے فلم کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے جسے جلد سلور سکرین پہ نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گایہ میری پہلی فلم ہے اس قبل میں نے بہت سے اسٹیج پلے کئے ہیں فلم کی دیگرکاسٹ میں خرم شہزاد،آفرین شہزاد،،ساغر،نیہا علی،ثناء خان،رزاق پرنس،ممتاز صائم ،صائمہ حسنین ،علی چوہدری اور ڈاکٹر بی اے خرم شامل ہیں