بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کا بائیکاٹ

Published on June 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں نرسز نے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کردیا۔ترجمان نرسزایکشن کمیٹی بلوچستان کے مطابق نرسز نے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا ہے، نرسزنے پیرکو صرف ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دیں ۔ایمرجنسی ڈیوٹی میں شعبہ حادثات، گائنی اور لیبر روم میں خدمات شامل تھے، ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دو روز بعد ایمرجنسی ڈیوٹی کا بھی بائیکاٹ ہوگا۔مطالبات میں ہیلتھ پروفیشنل اور رسک الاونس، سروس اسٹرکچر سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes