کراچی ( یو این پی)میزان بینک نے صارفین کیلئے آن لائن اکاؤنٹ اوپننگ فارم سروس متعارف کرادی ہے ،آن لائن اکاؤنٹ اوپننگ فارم میزان بینک کی ویب سائٹ پر دستیا ب ہے جہاں سے صارفین ڈیجیٹل طریقے سے ویب سائٹ پر فارم پرکر سکتے ہیں۔ آن لائن اکاؤنٹ اوپننگ فارم انفرادی، مشترکہ، مائنر اکاؤنٹ ریگولر اور پریمئیم بینکنگ کیلئے دستیاب ہوگا۔ ڈیجیٹل فارم اکاؤنٹ کھولنے کے مزید پراسس کیلئے خود کار طریقے سے برانچ میں جمع ہوجائے گا۔ اس موقع پرڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر میزان بینک عارف الاسلام نے کہاکہ آن لائن اکاؤنٹ اوپننگ فارم سروس متعارف کرانے کا مقصد نئی نسل جس نے انٹرنیٹ کولائف اسٹائل کے طورپراپنا لیاہے تک پہنچانا ا ور اکاؤنٹ کھولنے کے پراسس کو آسان بنا نا ہے ،میزان بینک پہلا بینک ہے جس نے آن لائن اکاؤنٹ اوپننگ فارم سروس متعارف کرائی ہے۔