انتہا پسند یہودیوں کے مسجد اقصی پردھاوے،بے حرمتی کا ارتکاب کیا

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

مقبوضہ بیت المقدس (یو این پی) انتہا پسند یہودیوں کی بڑی تعداد دن بھر فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیت المقدس کے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ اتوار کو صبح سے رات گئے تک یہودی آباد کاروں کی ٹولیاں مسجد اقصی میں داخل ہوتی رہیں۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کرنہ صرف اشتعال انگیز نعرے لگائے بلکہ تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کرتے رہے۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں کو نماز کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ قریبا 90 یہودی اشرار نے گذشتہ روز قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصی کے مراکشی دروازے سے دسیوں یہودی اندر داخل ہوئے اور گھنٹوں قبلہ اول میں گھومتے رہے۔ صہیونی پولیس اہلکار انتہا پسندوں کو مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل کرتے اور باب السلسلہ سے باہر نکالتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودی آبا دکاروں نے “باب الرحمہ” کے قریب تلمودی تعلیمات کے مطابق نماز بھی ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔یہودی انتہا پسند قبلہ اول میں داخل ہوتے اور مذہبی رسوامات کی ادائی کی آڑ میں گھنٹوں قبلہ اول میں گھومتے رہے۔ یہودی آباد کاروں کی آمد پر مسجد میں موجود فلسطینی مرابطین نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی تاہم اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کے قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes