چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست

Published on June 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments


برمنگھم(یوا ین پی)عالمی نمبر آٹھ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 19 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، گرین شرٹس نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے ہرا دیا۔ دو سو انیس رنز کا تعاقب کرتے پاکستان کی پہلی وکٹ چالیس رنز پر گری۔ کیرئیر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے فخر زمان اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی اکتالیس کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ترانوے کے اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری، جب محمد حفیظ نے چھبیس رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سرفراز الیون کی تینوں وکٹیں مورنے مورکل نے اڑائیں۔ شعیب ملک 16 اور بابر اعظم اکتیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم نے تین وکٹوں پر 119 رنز بنائے تھے کہ بارش آگئی اور پھر میچ شروع نہ ہو سکا۔ اس طرح ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پاکستان 19 رنز سے فاتح رہا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ کپتان اے بی ڈویلیئرز کو کیرئیر کے پہلے گولڈن ڈک کی خفت اٹھانا پڑی۔ مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر 75رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین شکار کئے جبکہ عماد وسیم اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اپنا آخری پول میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog