لاہور( یواین پی)معروف گلوکارہ میڈم شازیہ رانی اور ہماچوہدری کامشترکہ نیا البم ’’ دکھ پریساں دے‘‘ریلیز ہوگیا ہے،اس البم میں نوگیت شامل ہیں ایک گیت معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کا اورآٹھ گیت شاعر ایم ممتازنازخوشی کے لکھے ہوئے ہیں اس البم کی کمپوزنگ بھی ایم ممتاز ناز خوشی نے کی ہے،یواین پی کے مطابق اس البم میں ایک گیت ’’دکھ پردیساں دے‘‘ سپیشل پردیسیوں کے لئے ہے اوریہی وجہ ہے کہ اس البم کا ٹائٹل بھی ’’دکھ پردیساں دے ‘‘رکھاہے،اس البم کو وتہ خیل پروڈکشن نے ریلیز کیا ہے ،میڈم شازیہ رانی نے بتایا کہ یہ میرا البم زرا ہٹ کے ہے اور اس پر ہم نے بڑی محنت کی ہے امید ہے سننے والوں کو پسند آئے گا۔