بارشوں کے باعث سیالکوٹ میں ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا
Published on June 8, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 831) No Comments
سیالکوٹ (یو این پی )مقبوضہ جموں کشمیر میں بارشوں کے باعث سیالکوٹ میں ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور وہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر نہروں ا ور سوئمنگ پول پر نہانے کیلئے نکل پڑے۔دوسری طرف جمعرات کی شام ہیڈ مرالہ اتھا رٹی سے حاصل ہو نے والے اعداووشما ر کے مطا بق دریا ئے چنا ب ،دریا ئے جمو ں تو ی،دریا ئے منا ورتو ی کے سنگم ہیڈ مر الہ کے مقا م پانی کی آمد68430کیو سک جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے اخرا ج37930کیو سک ریکا رڈ کیا گیااور دریا ئے چنا ب میں پانی کی آمد64786کیوسک،در یا ئے جمو ں تو ی 2299کیوسک، در یا ئے منا ور تو ی 1345کیو سک آمد ریکا رڈ کی جا رہی ہے ۔جبکہ نہر اپر چنا ب کو12500کیو سک اور نہر مر الہ راوی لنک کو 18000ہزارکیو سک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔اور نہر بی آر بی کو ہیڈ بمبا نو الہ سے 5100کیو سک نہر نوکھر کو 400 نہر لوئیر چناب کو 6000جبکہ مسلسل منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث 200کیوسک پا نی کا نقصان ہورہاہے۔ تاہم سیالکوٹ اور گردونواح میں آسمان پر بال چھائے ہوئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 141
Related
Free WordPress Themes