جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں متعین سابقہ سفیر منظور الحق کے ریاٹرمنٹ کے تین ماہ بعد پاکستان نے وائس ایڈمرل ( ر ) خان حشام بن صدیق کو گزشتہ ماہ پاک بحریہ میں شاندار خدمات کے بعد ریٹائر ہوئے تھے ، حشام بن صدیق نے 1980میں بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ، پاک بحریہ میں ان کی اعلیٰ خدمات پر انہیں حلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا تھا ، گزشتہ دنوں سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کیلئے افطار ڈنر کا پاکستانی قونصلٹ میں اہتمام کیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی پاکستانی جرنلسٹ فورم نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ، سفیر پاکستان خان حسام بن صدیق نے اپنے خطاب میں کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ سعودی قوانین کا بے حد احترام کریں ، تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ جنرل شہریار اکبر ، سعید سرور اور ارشد منیر بھی سرگرم نظر آئے