ایکسرے یونٹ چار روز سے بند مریض شدید پریشان
ٹھٹھہ سول ہسپتال مکلی کا ایکسرے یونٹ چار روز سے بند مریض شدید پریشان کوئی پرسان حال نہیں عوام علاج معالجے کی بنیادی سہولیات سے محروم ،سندھ حکومت کی جانب سے سول ہسپتال ٹھٹھہ ایٹ مکلی کروڑوں روپے فنڈز سمیت این جی اوز مرف کے حوالے کرنے کے باوجود اس میں تاحال علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم نہ ہوسکی اور مرف این جی اوز کے ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے سول ہسپتال مکلی میں واقع اہم ایم جنسی ایکسرے یونٹ چار روز سے ایکسرے فلم ختم ہونے جانے کی وجہ سے بند پڑا ہوا ہے اور چار روز گزارنے کے باوجود مرف این جی اوز انتظامیہ نے تاحال ایکسرے فلم تاحال فراہم کئے ہیں جس سے حادثے سمیت دیگر ایمرجنسی کے مریض ایکسرے کی سہولیات سے محروم ہوگے ہیں اور مریض پرائیوٹ ایکسرے سے بھاری فیس کے عوض ایکسرے کرانے پر مجبور ہیں جس سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑا گئی دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں نے مرف این جی اوز انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روحانی پیشوا پیر غلام جیلانی شاہ جیلانی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری
ٹھٹھہ پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنما پیر رحمانی جیلانی ،پیر حقانی جیلانی اور دیگر سے ان کے والد معروف عالم دین جماعت قادری جیلانی کے روحانی پیشوا پیر غلام جیلانی شاہ جیلانی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے مکلی پریس کلب کے صدر سید گل شاہ ،نائب صدر اکبر دلوانی ،واحد بخش شورو،مراد خاصخیلی ،تازہ گل درانی ،شہمیرقریشی،حنیف جاکھرو ،احمد خان خشک،حمیدچنڈ،واحد خان اور دیگر نے جیلانین ہاوس پہنچ کر تعزیت کی اور مرحوم کی الصیاثواب کیلے دعا کی گی جبکہ جیلانی ہاوس میں مرحوم کا سوئم کے موقع افطار اور نگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ پیر رحمانی ،پیر حقانی جیلانی سے سول سوساٹی ،سیاسی سماجی ،مذہیبی رہنماوں اور چار صوبوں سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے قتل کیس میں مطلوب دوافراد گرفتار
ٹھٹھہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے قتل کیس میں مطلوب دوافراد گرفتار ،ایس ایس پی ٹھٹھہ فداحسین مستوئی کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی اسپشیل چھاپہ مار ٹیم نے مختلف مقامات پر خفیہ اطلاع چھاپہ مار کر بھٹی برادری کے چار افراد کے قتل کیس میں نامزد دو ملزمان سرور شاہ اور ہاشم شاہ کو گرفتار کرلیا ہے واضع رہے کہ سید برادری کے مسلح افراد نے مکلی میں عدالت سے پیشی سے واپسی پر مکلی میں بھٹی برادری کے چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلی پریس کلب غریب لوگوں کی آواز
مکلی پریس کلب غریب لوگوں کی آواز ہے، جہان پر بلاامتیاز ہر انسان کا دکھ سنا جاتاہے، ایسے خیالوں کا اظہار ٹھٹھہ پریس کلب کی نماےْندگی چھوڑ کر آنے والے چار میمبران نے مکلی پریس کلب پر میمبر بننے کے موقعے پر کیا،اس موقعے پر مکلی پریس کلب کے عہدیداران صدر گل شاھ،جنرل سیکریٹری عبدالحسین مھیندرو ،جواےْنٹ سیکریٹری عبدالواحد شورو، احمد خشک ،تازہ گل دورانی،آفاق ہالو، حمیدچنڈ،شہمیر قریشی، راجہ تنویر ،مراد، سمیت کئ میمبران نے شرکت کی ، مکلی پریس کلب میں شمولیت کرنے والوں میں ایف ایم 92 کے محمد ایوب ملاح، آواز ٹی وی سے اعجاز واریو، آئ این پی کے محمد حنیف جاکھرو، اور عزیز جوکھیو شامل ہیں ، اس موقعے پر مکلی پریس کلب کے تمام میمبران نے ان کو خوش آمد کرتے ہوےْ گلاب کے ہار اور اجرک پہناء۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل گھوڑاباری کے ٹیل میں پانی کی شدید قلت
تحصیل گھوڑاباری کے ٹیل میں پانی کی شدید قلت ، تین بڑے کینالوں سے پانی کے بجائے مٹی نکلنے لگا ، ہزاروں ایکڑ پرمشتمل زرعی زمین اور تیار فصل تباھ ہونے لگی ، آبادگاروں نے ڈی سی آفیس کے سامنے احتجاجی دہرنہ دیکرپانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ، اس سلسلے میں تحصیل گھوڑاباری کے تین بڑے کینالوں ، کھاٹی کینال ، نصیرکینال ، شورکی کینالوں میں گذشتہ ایک ماھ سے پانی کی فراہمی بند ہے ، پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے کینالوں سے مٹی اڑنے لگے ہے ، علاقے کی ہزاروں ایکڑ پر مشتمل زرعی زمین اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباھ ہونے لگے ہے ، جس کے باعث آبادگارمعاشی طور کنگال ہونے لگے ہیں ، تحصیل گھوڑاباری کے سیکڑوں آبادگار خیرمحمد رند ، حیدرشورو، شاھد حمید ، خداداد شورو ، رفیق جت ، حاجی غلام محمد شورو کی سربراھی میں سینکڑوں آبادگاروں نے مکلی میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرا کیا ہے ، آبادگاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر تحصیل گھوڑاباری کی ٹیل میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ، آبادگاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ ایریگشن ٹھٹھہ سمیت ڈی سی اور منتخب نمائندوں کو آگاہی دینے کے باوجود گذشتہ ایک ماھ سے پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر مشتمل کھڑی فصل تباھ ہونے لگی ہے ، انھوں نے پانی فراہمی کامطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعت خواں کا عظیم مقام ہے نعت لکھنا اور بڑہنا بڑی سعادت ہے محمد خان سموں
نعت خواں کا عظیم مقام ہے نعت لکھنا اور بڑہنا بڑی سعادت ہے ، نعت خوانی دونوں جھاں کے سردارحضرت محمد سے محبت کا اظھار ہے ، ان خیالات کااظھار بزم ثناء خواں ٹھٹھہ کی جانب سے بالااشتراک کونسیپٹ اور مخدوم اسکول سسٹم ہونیوالے 20 واں سالانہ نعتیہ مقابلے میں ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری محمد خان سموں ، مولانا محمد ایوب نعیمی ، حمید مھرانوی ، اضعر شاھ ، ٹی او ٹھتھہ نورمحمد سرائی ، ٹی او ساکرو بشارت الیاس ، شجاعت اللہ خان و دیگر نے کیا ، منصفین میں نعت خواں خورشید احمد صابری اور نوردین جاکھرو کے فیصلے کے مطابق پرائمری لیول پراول پوزیشن پرفیکٹ بوائزکیمپس کے عمیر کریم دوئم ، ماڈل کمیونٹی کی بختاور سوئم شاھ لطیف اسکول کی علیزہ اور خصوصی نورفاؤنڈیشن کے ماجد علی نے حاصل کیا ، جبکہ سیکنڈری لیول پر اول انعام گرل ہائی اسکول مکلی کی فرزانہ دوئم مھران اسکول ٹھٹھہ کے احمد رضا سوئم کونسیپٹ کی ماہم ممتاز اور خصوصی انعام بوائزہائی اسکول مکلی کے سجاد جوکھیو نے حاصل کیا ، اس موقع پر مقابلے میں شریک تمام طلبہ و طالبات کو تعریفی سند اور مہمانان و منصفین کو کتابوں کے تحائف دیے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کے کھمبے پر کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث 40سالہ اسماعیل زخمی
میرپورساکرو کے قریب بجلی کے کھمبے پر کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث 40سالہ اسماعیل ولد احمد کاتیار اوپر سے زمین پر گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جس فوری طور پر تشویش ناک حالت میں سول اسپتال مکلی لے جایا گیا ، زخمی کے بھائ مجید کاتیار کا کہنا تھا کے علاےْقے کے لاےْن سپرنڈنٹ خالد سومرو اور لاےْن مین دین محمد نے میرے بھائ کو کہا کے ہم نے اوپر سے بجلے بند کروالی ہے آپ بجلی کے کھمبے کے اوپر جاکر بجلی کا کام کریں ،جس کے بعد میرے بھائ نے ان کے کہنے پر یقین کرتے ہوےْ جیسے ہی بجلی کے کھمبے کے اوپر چڑنا شروع کیا اسی وقت بجلی کے خطرناک کرنٹ لگنے سے وہ زمین پر آکرگڑا، زخمی کے بھائ مجید کاتیار نے مزید کہا کے میرے بھائ کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جاےْ اور اگر میرے بھائ کو کچھ ہوا تو اس کا زمیوار لاےْن سپرنڈنٹ اور لاےْن مین ہونگے ۔