بی جے پی کیساتھ جمہوریت کی بقا کی خاطر ہاتھ ملایا ہے؛ وزیر اعلی
Published on June 11, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 444) No Comments
سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں صوبہ جموں کے لوگوں نے بی جے پی اور وادی کشمیر کے لوگوں نے پی ڈی پی کو میڈیٹ دیا تھااوریہ جمہوریت کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہوتی اگر ہم محض اس لئے ہاتھ نہ ملاتے کہ ہمارے خیالات اور نظریات میں اتفاق نہیں۔بھارتی وزیرِ صحت جے پی نڈا کے ہمراہ ڈوڈہ میڈیکل کالج کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد محبوبہ مفتی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ جموں وکشمیر گذشتہ تیس برسوں سے آگ میں جھلس رہی ہے اور کئی برسوں کے بعد ہمارے ملک کو ایک ایسا وزیرِ اعظم ملا ہے جسے لوگوں نے بہت بڑا میڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید کا ماننا تھا کہ پنڈت جواہر لال نہرو سے لے کر نریندر مودی تک کتنے وزیرِ اعظم آئے،مگر مسئلہ کشمیر ان سب کے لئے ایک ایسی گتھی رہی ہے جسے سلجھایا نہیں جا سکا۔موجودہ وزیرِ اعظم نریندر مودی جن کے پاس آج اتنا بڑا مینڈیٹ ہے وہ اگر چاہیں تو اس گتھی کو سلجھا کر جموں و کشمیر کو اس مصیبت سے باہر نکال سکتے ہیں۔اسی لئے ہم نے آپس میں ہاتھ ملایا ہے۔ ریاستی وزیرِ اعلی نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہیں نکالا گیا اور ملک کو اس مصیبت سے نہ نکالا گیا تو ہندوستان جو آج دنیا کی ایک بڑی طاقت کے طور پر جانا جاتا ہے،آگے نہیں بڑھ سکتاکیوں کہ یہاں کے حالات اس ملک کو اندر ہی اندر سے کھائے جا رہے ہیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 100
Related
Weboy