بورے والا(یو این پی)بورے والا میں 30سالہ سجاد نامی شخص کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جسے سجاد نے اپنی مدد آپ کے تحت بھجانے کی کوشش کی تو وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا۔ سجاد کو تشویشناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا لیکن 90 فیصد جھلسنے کے باعث وہ جانبر نا ہو سکا۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔