باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے

Published on June 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments


لاہور (یو این پی )مایہ ناز قومی باکسر محمد وسیم کی محنتیں رنگ لے آئیں ،پاکستان کو باکسنگ میں نیا اعزاز مل گیا، باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی جون میں جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسربن گئے ہیں۔میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔محمدوسیم عالمی نمبر ایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔ محمد وسیم جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دوتربیتی فائٹس میں حصہ لیں گے۔ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے۔ گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog