تہران( یو این پی) ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر فائرنگ اور خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔بدھ کو ہونے والے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایران کے انٹیلی جنس وزیر کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 4 مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی۔ حملے کے دوران ہی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع آیت اللہ خمینی کے مزار پر خاتون سمیت 2 حملہ آوروں نے دھاوا بولا تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران ایک حملہ آور نے اسمبلی کی چوتھی منزل پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دیگر فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ ان میں سے ایک نے زائرین پر فائرنگ کی جبکہ خاتون نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔