وزیر اعظم جمعرات کی صبح 11 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments


اسلام آباد( یو این پی)وزیر اعظم ہاؤس کو جے آئی ٹی سے سمن موصول ہو گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کو پندرہ جون جمعرات کے روز صبح 11 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے سمن میں پانامہ کیس سے متعلق تمام ریکارڈ، دستاویزات اور مواد ساتھ لانے کا کہا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کی تحقیقات کیلئے طلبی ہوئی ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ بار اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دو بار پیش ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کئی بار پانامہ کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کا اعلان کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题