جی آئی ٹی معصوم غریب اور لاوارث ہے عدلیہ کو سری عام گالیاں مل رہی ہیں مولابخش چانڈیو

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) پیپلزپارٹی پارلیامینٹری کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے کہا ہے جی آئی ٹی معصوم غریب اور لاوارث ہے، عدلیہ کو سری عام گالیاں مل رہی ہے، ن لیگ کے جگہ کوئی اور پارٹی یا کسی اور صوبے کی پارٹی ہوتی تو اس حشر خراب ہوتا، ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزمولا بخش چانڈیو نے پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنما پیرغلام رحمانی جیلانی کے والد روحانی شخصیات پیرغلام شاھ جیلانی کے انتقال پر ورثہ سے تعزیت کرنے کے بعد مکلی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سونامی اور پنامی دونوں پریشان ہے دونوں ایک دوسرے کو چور کہ رہے ہیں میاں صاحب اپنے گھر کے بارے میں صحیح جواب نہیں دے رہا ہے، ہمیں کرپشن کا طعنہ دینے والوں پر دنیا کا سب سے بڑا کرپشن کا کیس نکل آیا ہے پہلے ان سے جان چھڑائے انھوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب چھوٹوں صوبوں سے تعصب پرستانہ رویہ رکھا ہے چھوٹے صوبوں کو حقوق دینے کیلئے تیار نہیں ہے طاقت کے زور پرعدلیہ اور اداروں کے خلاف رہا ہے ان کو سنگین نتائج بھوگنا پڑے گا میاں صاحب وفاق کے خلاف سیاست کر رہا ہے ن لیگ ایک صوبائی پارٹی ہے جوکہ وفاق کے خلاف کام کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جوکہ معصوم اور غریب جی آئی ٹی کو گالیاں دے رہا ہے، مستقبل میں ان کے نتائج خراب نکلے گی، اس موقع پر پی پی پی رہنما صادق میمن، امتیاز قریشی، پیرغلام رحمانی جیلانی اور دیگر موجود تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر میں جوا کے اڈے کھلے عام چلنے لگے
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں ٹھٹھہ شہر میں جوا کے اڈے کھلے عام چلنے لگے، ہوٹلوں ،دوکانوں سمیت شہر کی ہر گلی چوراہے پر لیڈو اور پتے کھیلنے والوں کی رش دن بدن بڑنے لگی، پولیس کی جانب سے عید سے پہلے ہی عیدی وصولی شروع، اس سلسلے میں رمضان المبارک میں ایمان اخبار کے سروے کی تحقیقات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جوا کے اڈے چلانے والوں کی عید لگی ہوئ ہے، شیخ فرید چوک، شاہی بازار، آمری اسٹاپ، شاہجہاں مسجد،شیرازی محلہ، چنڈمحلے سمیت شہر کے کئ محلوں میں جوا کے اڈے کھلے عام چلنے لگے، پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کا بھتہ لینے اورجوےْ کے اڈے پو لیس کی سرپرستی میں چلانے یہاں تک کے ، شہر کے کچھ علاےْقوں میں پولیس کی موجودگی میں اڈے چل رہے ہیں ،رمضان کے مہینے میں دن کے ٹاےْم بھی پولیس کی سرپرستی میں کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت ہونا اور ٹھٹھہ شہر میں کھلے عام کھانا پینا چلنے لگا ہے، ٹھٹھہ شہر کی عوام نے ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئ سے مطالبہ کرتے ہوےْ کہا ہے کے آپ غریبوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اپنے فرض کو بھی یاد رکھیں، ٹھٹھہ شہر کی عوام جوا مافیا سے تنگ آچکی ہے جس پر آپ کے جانب سے مکمل خاموشی کسی اورجانب اشارہ کررہی ہے، شہریوں نے فدا حسین مستوئ سے مطالبہ کیا کے دوسرے مہینوں میں آپ ایسے جوا کے اڈے بند نہیں کرواسکتے تو صرف اس میں ماہ مبارک میں ایسی ہوٹلوں ، اور شہر میں موجود مختلف اڈوں کو بند کروایا جاےْ تاکے بے عقل لوگ پورے دن کی کمائ ہوئ مزدوری کی رقم ایسے اڈوں پر زایہ کرنے کے بجاےْ اپنے بچوں کے لےْ اشیاء خوردنوش لیکر جاسکے اوران معصوم بچوں کی دعاےْں آپ کے کام آسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 سول اسپتال کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی سول اسپتال کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے دعوے اپنی آخری گھڑی پر پہنچنے والا،ادویات کی عدم دستیابی، بلڈ بےْنک میں حکومت سندھ کی جانب سے بندش پڑی ہوئ کٹس کی خریداری، ایمرجنسی شعبہ، ایکسرے لیب میں ایمرجنسی شعبے سے لاےْ گےْ مریضوں سے ایک ایکسرے کے 50 روپیے ناجایز وصولی کے انکشافات،ایکسرے لیب انچارچ کی جانب سے مرف کی جانب سے فیس مقرر کرنے کی تصدیق،ایمرجنسی شعبی کے ڈاکٹران اور پیرا میڈیکل عملے نے ایسی فیس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مکلی میں پچھلے کئ ماہ سے مسلسل ادویات کی کمی کے باعث آنے والے غریب مریضوں کو ادویات کا ٹاےْم پر نہ ملنے کے باعث کئ قیمتی انسانی جانیں ضاےْع ہوچکی ہیں،سول اسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں سے بھی ایکسرے، اور مختلف ٹیسٹوں کے بہانوں سے پیسے بٹھورنے میں مصروف دکھائ دیتی ہے، مرف این جی اوز نے سول اسپتال مکلی کو سواےْ رنگ روغن کرانے کے علاوہ انسانی جانوں کو بچانے کی کوئ بھی تدابیرنہیں کی گےْں ہیں ، سول اسپتال مکلی میں گاےْنی وارڈ، ایمرجنسی، ایکسرے سمیت پوری اسپتال میں اپنے مخصوص بندوں کی تنخواوں کی حاصلات کے لیےْ سندھ گورنمنٹ سے مل کر سرکاری فنڈز ہضم کرنے میں لگے ہوےْ ہیں، بلڈ بےْنک میں بھی جعلی کٹس کی خریداری کی گئ ہے جس میں ہیپاٹاےْٹس سی ،ہیپاٹاےْٹس ایچ آئی وی ،بی،ملیریا، ٹائفاےْڈ جیسے امراض کی ٹیسٹوں کے لیےْ ایسی غیر معیاری کٹ کو خرید کرعوام سے دشمنی ظاہر کی گئ ہے، مرف این جی اوز کے ایسے عمل کو دیکھتے ہوےْ ٹھٹھہ ضلع کی عوام نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوےْ کہا ہے کے اس مرف این جی اوز سے بہتر ہےْ کے سول اسپتال مکلی کو پہلے کی طرح کیا جاےْ اور مرف این جی اوز کے کرتا دھرتا لوگوں کے اوپر ٹاےْم پر علاج اور ادویات نہ ملنے کے باعث فوت ہونے والے لوگوں کے قتل کی ایف آئ آر درج کروائ جاےْ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes