لاہور (یو این پی)اداکارہ میرا نے کہاکہ آج کے دور میں ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے لیکن ان کویہ علم نہیں کہ میں نے کس قدر محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے، فلم انڈسٹری کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اورمستقبل میں فلم انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار اداکرتی رہوں گی۔میرا نے کہا ہے کہ میرا بننے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں، اگر کوئی دو تین فلمیں کرنے کے بعد یہ خیال کرے کہ میں میرا کے مد مقابل آگئی ہوں تواس کو دیوانہ کی بھڑک ہی کہا جاسکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کو خیر آباد نہیں کہا بہت جلد میں ایک بڑے پروجیکٹ میں کام کرتی نظر آؤں گی۔ اداکارہ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کرسکتی ہوں لیکن مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیے جاتے، اگر مجھے فلموں میں مزاحیہ کردار دیا جائے تو میں سب کو حیران کردوں۔ انھوں نے کہاکہ اپنی اگلی فلم کامیڈی بناؤں گی اور میرا کردار مثالی ہوگااور دیکھنے والے اسے مدتوں یاد رکھیں گے۔