کوٹ رادھا کشن (یواین پی)صاحبزادہ علی افسر ایوبی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔ پانامہ ہنگامہ جو کہ بزنس مین ، تاجروں ، صنعتکاروں کے خلاف ان کو بلیک میل کرنے کی ساز ش ہے ۔ جس میں یہودی تنظیمیں ملوث ہیں۔ ان کی یہ سازش جو کہ اپنی آخری سانسوں میں ہے۔ پاکستان میں جو وزیر اعظم پاکستان اور ان کی فیملی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ عنقریف اپنے منہ کی کھا کر بیٹھ جائیں گے۔ بی بی مریم صاحبہ اور حسن ، حسین نواز صنعت کار ، تارجر فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کا کاروبا ر ایمپورٹ ، ایکسپورٹ ہے اور حکومت چلانے کے لئے اس دور جدید میں حاکم وقت اور ان کی فیملی کا خود کفیل ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ پانامہ ہنگامہ میں پاکستانی بہت سارے صنعت کاروں اور تاجروں کو پریشان کیا ہے۔ آف شور کمپنی تاجروں کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ اور وہ اپنے کاروبار کو ان کمپنیوں کے ذریعے بڑھانے میں مدد گا ر ثابت ہوتی ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے سربراہ آصف علی زرداری ایک جاگیردار طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ لیکن ان کی حکومت بُری طرح ناکام ہوئی ان کے ادوار میں ادارے تباہ ہو گئے۔ معیشت بے حال ہو گئی۔ جس میں پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پی آئی اے وغیرہ شامل ہیں۔ اور ان کے ادوار میں کرپشن عروج پر تھی ۔ مگر موجودہ دورے حکومت میں یہ پاکستانی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ اور آج پیپلز پارٹی اپنی آخری سانس لے رہی ہے۔ اور آ ئے روز ان کی پارٹی کے اہم رہنما پیپلز پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس سوائے الزام تراشی ، بہتان بازی، کے علاوہ کچھ نہ ہے۔ یہ بھی اس وقت نا کام پارٹی ثابت ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف خوشحا ل پاکستان اور روشن پاکستان بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اور انشاء اﷲ 2018 ء میں بھی الیکشن جیت کر مظبوط اور مستحکم اور خود کفیل پاکستان مملکت بنائیں گے۔