کوئٹہ(یو این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا غیر معمولی اجلاس 7 جولائی کو منصورہ لاہور میں طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ اجلاس میں مالی سال 2017-18 ء کے لیے بجٹ تجاویز اور اس کی منظوری ، ملکی انتخابات 2018 ء کی تیاری و جائزہ، رابطہ عوا م مہم اور ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حکمت عملی طے کی جائے گی ۔