اوپن یونیورسٹی کے 7جون کو ملتوی شدہ امتحانات اب 14جولائی کو منعقد ہوں گے

Published on June 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 739)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) “علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں2016ء ؁ کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ٗ 7۔جون 2017ء کو چند ٹیکنکل وجوہات کی بنا پر کورس کوڈ نمبر 4614کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے تھے ٗ ملتوی شدہ امتحانات اب نئے شیڈول کے مطابق جمعہ14۔جولائی 2017ء کوملک بھر میں پہلے سے موجود امتحانی مراکز ہی میں منعقد ہوں گے۔ ” اس بات کا اعلان یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرسہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔ انھوں نے یونی ویژن نیوز سے مزید کہا کہ امتحانی اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ٗ بہرحال ریوائزڈ رول نمبر سلپس طلبہ و طالبات کو ارسال کئے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes